Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سےحج آپریشن 2019کاآغاز،پہلی حج فلائٹ مدینہ پہنچ گئی

Now Reading:

پاکستان سےحج آپریشن 2019کاآغاز،پہلی حج فلائٹ مدینہ پہنچ گئی

پاکستان سے حج آپریشن 2019 کا آغازہوگیا۔ حج کی ادائیگی کے لیےعازمین کی حجاز مقدس روانگی شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز 214 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔

حج آپریشن 2019کےتحتملک کے 10 شہروں سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائیگا۔جس کے تحت اسلام آباد، لاہور،  کراچی، پشاور سے عازمین حج کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب پہنچیں گے جبکہ سکھر، ملتان، فیصل آباد،  سیالکوٹ، رحیم یار خان سے بھی فلائٹ آپریشن ہوگا۔

اس سال کوئٹہ سے بھی حج پروازیں اڑان بھریں  گی۔ کراچی ،سکھر اور پشاور سے پہلی حج فلائٹ کل 5 جولائی  کو روانہ ہوں گی۔ملتان میں  6 جولائی اورکوئٹہ میں فلائٹ آپریشن کا آغاز7جولائی  سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق فیصل آباد سے8جولائی ،سیالکوٹ  سے10 جولائی اوررحیم یار خان سے27 جولائی  کوپہلی حج  پرواز  اڑان بھرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر