Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ  

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ  
PM Imran telephones Trump

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ بیس منٹ تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، بھارتی اقدام اور سلامتی کونسل کے غیر رسمی اجلاس پہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو پاکستان کے دو ٹوک موقف اور بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement

اسی حوالہ سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر رابطے میں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں افغان مسئلہ بھی زیر غور آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان افغان امن عمل پر بھی بات ہوئی، جس میں عمران خان نے پاکستان کا موقف سامنے رکھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اعتماد میں لیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے خطے کی بہتری، پاکستان اور افغانستان کے امن و استحکام کےلیے قدم اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے 5 میں سے چار ارکان سے رابطے کرچکا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے امریکی صدرکو آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر