Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ

Now Reading:

زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ

پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میر پور آزاد کشمیر کے قریب تھا،اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوگ گھبرا کر گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق زلزلے میں 39 افراد جاں بحق جب کہ 646  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میر پور میں 32، بھمبر میں 5 اور جہلم میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ میرپور میں 625 افراد، بھمبر میں 14 جبکہ جہلم میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے کل 454 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں فی کس 21 کلو راشن، پانی کی 50 ہزار بوتلیں اور 200 ٹینٹ بھی تقسیم کیے  جا چکے ہیں، جاتلاں سے منگلا جانے والی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے اور تباہ حال سڑک تین کلومیٹر تک جزوی طور پر بحال کر دیا ہے، نو ڈاکٹروں پر مشتمل پمز کی ٹیم میرپور بھیجوا دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی 3 فیلڈ ٹیمیں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے  جبکہ میرپور اور کوٹلی میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے کام بھی جاری وساری ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور سرجیکل سامان فراہم کردیا ہے جسے انہوں نے میرپور آزاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت  کر دی۔

ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم دکھ کی گھڑی میں میر پور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزارت صحت کے ادارے خدمت کےلیےمکمل تیار ہیں، 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان بھی روانہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا، اس کے علا وہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر