Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ کا حتمی لا ئحہ عمل،شہبا ز شریف اور فضل الرحمان کی ملا قات طے

Now Reading:

آزادی مارچ کا حتمی لا ئحہ عمل،شہبا ز شریف اور فضل الرحمان کی ملا قات طے
Molana Fazlu to meet Shahbaz sharif

آزادی مارچ کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے شہبازشر یف اور مولانا فضل الرحمن کی ملا قات طے پا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور اپو زیشن لیڈر شہبازشر یف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کل لاہور میں ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں آزادی مارچ سے متعلق اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرا ئع کے مطا بق آزادی مارچ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کا اکٹھے اعلا ن کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے کل بروز بدھ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن،مسلم لیگ ن کے صدراور اپو زیشن لیڈر شہبازشریف کی دعوت پرلاہور کا دورہ کریں گے اور دو نو ں رہنما وفود کی سطح پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرا ئع کے مطا بق مولانا فضل الرحمن آج شام اپنے لاہور کے پلان کے حوالے سے لیگی قیادت کو آگاہ کرینگے۔

Advertisement

ذرا ئع کے مطا بق شہبازشریف اس ملاقات کے بعد، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کریں گے۔

وا ضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ  ملک بھر سے مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا اس با رے میں مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر