Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کو پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں،مصطفیٰ کمال

Now Reading:

کراچی والوں کو پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں،مصطفیٰ کمال
مصطفٰی کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے ہیں، کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں کچرا اٹھانا مسئلہ بن کر رہ گیا ہے، پہلےوفاق پھر صوبائی حکومت سمیت سب فیل ہوگئے، اب توکتے کے کاٹنےکی خبریں بہت زیادہ عام ہوچکی ہیں کتے کاٹےکی ویکسین سرکاری اسپتالوں میں میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کا حال تو یہ ہے کہ کتوں کو دینے والے زہر میں بھی ملاوٹ ہورہی ہے۔ کتے کو کھلانے والے زہر میں بھی کرپشن ہورہی ہے۔ زہر کھانے کے بعد بھی  انہیں  موت نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ جب تک برداشت کرتے رہیں گے تب تک ظلم ہوتا رہے گا۔ ہمیں پی ٹی آئی سے بہت سی امیدیں تھیں۔ وزیر اعظم نے کراچی کے 4 دورے کی۔ لیکن ان دوروں سے کراچی کے حالات میں کوئی فرق نہیں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی کے لیے بہت اہم موقع ہے۔ بلوچستان سے آئے لوگ پارٹی میں شمولیت کے لیے آرہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی اس ملک کا مستقبل ہے۔ہمارے ماضی میں کئے گئے کام آج بھی دنیا یاد رکھتی ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔ اس وقت لوگوں کی بہت بڑی تعداد پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر مصطفی کمال نے پی ایس پی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت میر شمس مینگل کی شمولیت کابھی اعلان کیا اور میرشمس مینگل کو مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر