Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف سروسز اسپتال میں زیرعلاج ، طبیعت بدستور تشویشناک

Now Reading:

نواز شریف سروسز اسپتال میں زیرعلاج ، طبیعت بدستور تشویشناک
آپریشن

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دس روز سے لا ہو ر کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ابھی بھی ان کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطا بق نواز شریف کے مسوڑوں اور دانت کمزور پڑنے لگے تھے جس کے بعد گزشتہ دن ان کے دانتوں کی فلنگ بھی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطا بق نواز شریف کو سخت سیکیورٹی حصار میں ان کے کمرے سے ڈینٹل وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی اور اب ان کو آئی وی آئی جی کے انجیکشن کی تھراپی روک دی گئی،مسلم لیگ ن کے قائد کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ تشویش ناک نہیں ہے تاہم اگر انہیں مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوسکتا ہے۔

میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں تاہم ابھی بھی ان کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں۔

Advertisement

ذرا ئع کے مطا بق نواز شریف کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں باعث نہیں سنبھل رہی،دو دن قبل نواز شریف کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کا ٹریپ آئی اور ٹریپ ٹی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ بھی مختلف کیسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانتیں منظور کرچکی ہیں،دو روز قبل اسلام آباد ہائی

کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 29 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

ذرائع کے مطا بق جمعے کے دن لاہور ہائی کورٹ نے بھی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں معروف سیاسی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر