Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا تنویرپبلک اکاونٹس کمیٹی کےنئےچیئرمین منتخب

Now Reading:

رانا تنویرپبلک اکاونٹس کمیٹی کےنئےچیئرمین منتخب
رانا تنویر حسین

قومی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کو متفقہ طور پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاؤس میں حزب اختلاف اورحکمران جماعت کے ارکان کےمشترکہ اجلاس کے دوران انہیں منتخب کیا گیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو نے کے بعد مسلم لیگ ن نے رانا تنویر کو پی اے سی چیرمین کے لیے نام دے دیا تھا۔

شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ لندن روانگی کے موقع پر اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے پیش کیا تھا جسے فوراً ہی منظور کرلیا گیا تھا۔

خط کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف مصروفیات کے باعث فرائض سرانجام نہیں سکتے ہیں۔ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے چیئرمین کے لیے لیگی رہنماء رانا تنویر کا نام پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ لیڈرمیاں شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو نے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئر مین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔پبلک اکاؤٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریق کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان میں کتنے فیصد لوگ پسند کی شادی کر پاتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر