Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیے خوشخبری

Now Reading:

جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیے خوشخبری
KU Point

جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیےبڑی خوشخبری،اب طلبہ کو بسوں کے دھکے اور چنگچی رکشوں کے جھٹکے کھانے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی اور نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس ائیر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان کے مابین طلباوطالبات کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیاہے۔

جامعہ کراچی اور ایئر لفٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےجبکہ ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان کی طرف سے ہیڈ آف پارنٹرشپ اسد قمر نے دستخط کیے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان جامعہ کراچی کے طلباوطالبات اور جامعہ آنے والے دیگر افراد کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔

Advertisement

ایئرلفٹ جوکہ ایک ایپ بیس بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے ،طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا کرایہ پچاس روپے وصول کرے گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ ٹرانسپوٹ کمپنی جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ اور سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو بلامعاوضہ ان ہی مخصوص روٹس پرٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔

ایئر لفٹ کمپنی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً اپنے روٹس میں اضافہ بھی کرتی رہے گی۔

ایئرلفٹ کمپنی کی گاڑیوں میں طلبااور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ایئر لفٹ اپنی اسپانسر شپ کے تحت طلبہ کی سرگرمیوں کی معاونت بھی کرے گی۔

جامعہ کراچی خصوصی انتظارگاہ اور ایئر لفٹ کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو جامعہ کراچی کے مختلف حصوں میں جگہ فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر