Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات شروع

Now Reading:

فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات شروع
nab on Fazaya housing scheme

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ چیئرمین نیب نے عام عوام کو رلیف دینے کے لیے تازہ انکوائری کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فضائیہ اسکیم میں13 ارب روپے کے فراڈ اور 6 ہزار متاثرین نے پلاٹ بکنگ کرائی گئی تھی۔

نیب کا کہنا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13ارب روپے لگائے گئے تھے، چیئرمین نیب کی ہدایت پردوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ کراچی کو مکمل تفصیلی انکوائری کرنے کا حکم اور چیٹنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا گروہ سے نہیں ہے۔نیب پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے، ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاؤ ایک طرف ہے تاہم اب ہواؤں کارخ بدل رہا ہے، ہم اب دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں۔

Advertisement

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے،کرپشن فری پاکستان نیب کی منزل ہے ۔جہاں بھی کرپشن ہوگی خواہ وہ کس نے کی ہے اور اس میں کون ملوث ہے اس پر نیب ایکشن لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر طاقت ،ہر اثر اور ہر دھمکی نیب کے گیٹ کے باہر ختم ہوجاتی ہے، اندر آنے کی کسی کو اجازت نہیں، کام ایسے ہی چلے گا جیسے چل رہا ہے، آپ جو چاہے کہیں، کارواں نے چلنا ہے اور چلتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر