Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروغ نسیم کسی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے، پاکستان بار کونسل

Now Reading:

فروغ نسیم کسی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے، پاکستان بار کونسل
bar council

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع  کیس میں پاکستان بار نے فروغ نسیم کے روسٹرم پر آنے پر اعتراض اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کے وائس  چیئرمین امجد شاہ نے   کہا کہ  بار فروغ نسیم کا لائسنس معطل کر چکی ہے جس کے بعد فروغ نسیم کسی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے ہیںَ

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی اس موقع پر گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں موجود رہے۔

Advertisement

وزیر قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ

سماعت میں چیف جسٹس کا ان سے مکالمہ بھی ہوا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب آپ اپنا مسئلہ حل کر کے آئیں انہوں نے مزید کہا کہ فروغ نسیم صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کے مختار نامے پر سارا دن گزر جائے اور آپ کے وکالت نامے چکر میں نقصان فوج کا ہو، ہم سائیڈ ایشو پر دن نہیں گزار سکتے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر فروغ نسیم کا وزیر قانون کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا۔

فروغ نسیم کی بطور وزیر قانون استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر