Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غداری کیس کا فیصلہ محفوظ، پرویز مشرف کی ہائیکورٹ میں درخواست

Now Reading:

غداری کیس کا فیصلہ محفوظ، پرویز مشرف کی ہائیکورٹ میں درخواست
پرویز مشرف

سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت  کی جانب سے غداری کیس میں فیصلہ محفوظ کرنے کے خلاف  لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون و انصاف، ایف آئی اے اور خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خصوصی عدالت نے 19نومبر کو موقف سنے بغیر غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، جس کی وجہ سے خصوصی عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکا۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے اور عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کا حکم دے۔

 درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت صحت کے تعین کے لئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دےاور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کو دوبارہ سماعت  کے لیےشروع کی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سا بق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت استغاثہ اور حکومت کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا نہ ہی پرویز مشرف کے وکیل پیش ہوئے۔

جسٹس وقار سیٹھ نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ نیا پراسیکیوٹر کیوں نہیں لگایا گیا، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل کو 3 موقع دیے، وہ کیوں نہیں آئے؟

عدالت میں کسی کے پیش نہ ہونے پر آدھے گھنٹے کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد عدالت نے بتایا کہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورزکے نرخوں میں فرق نہ آیا، ادارہ شماریات کی دستاویزمیں بڑاانکشاف
مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو لاہور چمکتا ہے، مریم نواز
گورنر پنجاب کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر