Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں مشرف کوغدارنہیں سمجھتا

Now Reading:

میں مشرف کوغدارنہیں سمجھتا
rasheed

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدنےکہاہے کہ میں سابق صدر پرویزمشرف کوغدار نہیں سمجھتا وہ محب وطن ہیں، مشرف کی حمایت میں بیان دینے پر قائم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےریلوےہیڈکوارٹرزلاہور میں اہم سیاسی امور پر پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کی حمایت میں بیان دینے پر قائم ہوں، مشرف کوغدار نہیں سمجھتا۔ مشرف کے خلاف پیرا چھیاسٹھ جوڈیشل مارشل کے مترادف ہے، غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےکیسزسیریس ہیں اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی اچھی خبر آنے والی ہے۔

شیخ رشیدنے کہاکہ پیپلزپارٹی سارے کیسزسندھ منتقل کراناچاہتی ہے،زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں۔بلاول بھٹو اتنے سادہ اور بچے نہیں، زرداری گروپ لمیٹڈ کے دوہزار گیارہ میں 23 سال کی عمر میں سی ای او رہے اور دوہزار گیارہ میں ان کے دستخط ہوتے رہے ڈیڑھ ارب روپےکی ٹرانزیکشن میں بلاول بھٹو کے دستخط موجودہیں۔

انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ کے 126 اکائونٹس نکلے ہیں رہائی ہو جائے غیر ذمہ دارانہ بات ہےاوراحتساب کورٹ میں ضمانت ہونا بہت بڑی سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement

شیخ رشید کاکہناتھا کہ  بدقسمتی سے جمہوریت سب سے زیادہ کرپٹ بدبودار ہے جو بھی آیا مال بنایا،تمام سیاستدان فوج کی نرسریوں اور گملوں سے نکلے ہیں۔

 شیخ رشید کاکہناتھا کہ مجھے کہا گیا نیب میں شکایت دائر کی جائے، میں نےنیب میں درخواست دائرکردی تھی اس کےبعدسےنیب سےمیراکوئی رابطہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت میں مقیم مسلمان مودی کی پالیسیوں کےخلاف سراپااحتجاج ہیں، مودی موسیلینی ہےنئی دہلی میں مسلمان نکلے، ان کی حمایت کرتا ہوں ان کی مدد کےلئے تیار ہیں۔

شیخ رشید کاشریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ مجرم لندن میں نیو ائیر منائیں گےجس میں شہبازشریف نیا ہیٹ اور کوٹ پہنے گا۔

شیخ رشیچ نے نئے چیف جسٹس کوعہدہ سنبھالنے پرمبارک باد بھی دی۔انہوں نے کہاکہ  چیف جسٹس اہم کردار ادا کریں گے اپوزیشن اورن لیگ جنہوں نے غیر قانونی کام کئے ان کے گردگھیرا تنگ ہوگا۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ آپ سب کویقین دلاتاہوں عمران خان کی قیادت میں آگےبڑھیں گے، پی ٹی آئی تین سال میں مہنگائی سمیت دیگر مسئلے حل کرے گی۔

Advertisement

شیخ رشید کاکوالالمپور سمٹ سے متعلق کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے لئےسمٹ میں پیچھے ہٹے ہیں، عمران خان کی کوشش ہےمسلم امہ یکجا رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
مسلم لیگ ن کے دوبڑے ناموں کی جانب سے جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان متوقع
وفاقی وزیر مذہبی امور حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے
ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن دوسرے مرحلے میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر