Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں شہر بھر کی عوام سڑکوں پر

Now Reading:

سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں شہر بھر کی عوام سڑکوں پر
سابق صدر

سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد اور کراچی پریس کلب پراے پی ایم ایل  کا احتجاج کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں بھی طلبانے سابق صدر کو سزا موت کے فیصلے کیخلاف ریلی نکالی گئی۔

ڈیرہ بگٹی سوئی، سبی میں  بھی سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سزا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ سبی  قومی شاہراہ پر سول سوسائٹی نے ٹائر جلاکر قومی شاہراہ بلاک کردی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ضلع لودھراں میں جنرل ر پرویز مشرف لورز کے ڈسٹرکٹ صدر عابد منگلا کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور مشرف کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے گئے۔

Advertisement

حب میں بھی پاک فوج کے سابق سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فيصلہ کے خلاف آج حب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت لسبیلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ہریش کمار لاسی نے کی ۔

احتجاجی ریلی کا آغاز لاسی روڈ سے ہوا جبکہ ریلی کے شرکاء نے مین آر سی ڈی شاھراہ کا گشت کیا اور پاک فوج و سابق آرمی چیف و سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہریش کمار لاسی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے 40 سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور ان کے دور میں پاکستان نے مثالی ترقی کی ان کے خلاف عدالتی فیصلا   قوم کو قبول نہیں ۔

ساہیوال میں سول سوسائٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت میں سینکڑوں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے درج تھے شرکا کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ان کو دی جانے والی  سزا کا فیصلہ عجلت میں سنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جیسا بہادر اور نڈر  شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے جنرل پرویز مشرف اور فوج سے اظہار یکجہتی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر جوگی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
بلاشبہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا، آرمی چیف
9 مئی کے کرداروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سردار سلیم حیدر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر