Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اور چیئرمین نیب معافی مانگیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان اور چیئرمین نیب معافی مانگیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

کل تک نیب آرڈینینس پر حکومت کو تنقید کا نشانی بنانے والی ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب ترمیمی آرڈینیس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور اپوزیشن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور چیئرمین نیب بےگناہ گرفتار اپوزیشن رہنماؤں سے فوری طور پر معافی مانگیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے بے گناہ رہنما 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا؟

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ احسن اقبال کا جرم نارووال کے عوام کی خدمت اور نواز شریف کا ساتھ دینا تھا لیکن اب نیب عمران خان صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغوا کرنے کا جواب دے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کو مدر آف این آر او کہنے والے جانتے ہیں کہ این آر او کے بینیفشریز کون ہیں، کرپشن میں ملوث افراد کو آرڈیننس میں کوئی ڈھیل نہیں دی گئی۔

Advertisement

عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں ، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ نیب سے فائدہ اٹھانے آرڈیننس پر تنقید کررہے ہیں، شرطیہ کہتی ہوں ان میں سے کسی نے آرڈیننس پڑھا ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اورہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں لیکن پشاورمیٹروکے ایک کھرب 25 ارب کے کھڈے این آر اوپلس سے نہیں چھپائے جا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسروں سے 40 سال کا حساب لیکن علیمہ باجی، فیصل واوڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا جبکہ اب اپنی حکومت اور دوستوں کی چوری چھپانے کے لئے نیب گٹھ جوڑ کے ذریعے این آراوپلس لایا جارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر