Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
جنرل پرویز

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے، جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔

  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی، جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔

Advertisement

اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف نے 40سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے اور انھوں نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں بھی لڑی ہیں۔

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کا حکم

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جبکہ جنرل پرویز مشرف کیس میں آیئنی اور قانونی تقاضے  بھی پورے نہیں کیے گئے اور کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان توقع کر تی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا تھا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیا تھا ۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر