Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے

Now Reading:

نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے
عوام

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کادامن صاف ہے، لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کادامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، عدالت نے وزیراعظم کو صادق و امین قرار دیا، نیب کرپشن کیخلاف کارروائی بھرپور قوت سےسرانجام دے گا،نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔۔

نیب آرڈیننس لانے کا مقصد این آر او دینا نہیں

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس لانے کا مقصد کرپشن پر پردہ ڈالنا یا این آر او دینا نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے، نیب قوانین پر نظرثانی ن لیگ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں گے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ کرنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرڈیننس کے تحت دیانت دار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف و خطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمے داریاں انجام دیں سکیں گے، اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہو گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بغیر مطالعہ تنقید ہمارے ہاں روش بن گئی ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا، دوسری طرف اپوزیشن معاشی معاملات میں رکاوٹ ڈالتی ہے، معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کو رعایت یا این آراو دینا ہمارا مقصد نہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیب قانون پر نظرثانی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا مطالبہ تھا، کراچی شہر ملک کی انڈسٹریل حب ہے، وہاں گیس بحران سے پروڈکشن میں کمی ہو گی، وفاقی حکومت نہیں چاہے گی کہ پرڈوکشن بند ہو، وفاقی حکومت سندھ کیساتھ پورا پورا تعاون کرے گی۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر