Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کسی بھی

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو ئٹ کر کے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ دن اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی، بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Advertisement

بھارتی فلم سازوں کو ڈی جی آئی ایس پی آرکا کرارا جواب

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا شہریت بل پر آسام کی وزیراعلیٰ نے احتجاج کی خود قیادت کی، بل مذہبی آزادی کی سوچ کے برعکس، بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی، ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا  کہ بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر