Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزمشرف کی سزاپرحکومتی موقف کااعلان

Now Reading:

پرویزمشرف کی سزاپرحکومتی موقف کااعلان
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا

پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے پرقانونی ٹیم جائزہ لے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے مشرف کی سزائے موت کا سنا ہے لیکن ابھی پوری خبر کا پتہ چلنے دیں۔

معاون خصوصی کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر انہیں فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی اورقانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حکومت اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ ہم مشاورت کے بعد اپنا بیانیہ میڈیا کے سامنے رکھیں گے،وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کی منسوخی کی وجوہات سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں جس کے بعد وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیاہے۔

خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیاہے اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیاہے۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا، پرویز مشرف سزا کے مرتکب ہیں۔

پیپلزپارٹی کرپشن کی وجہ سےدفن ہوگئی ہے،فردوس عاشق اعوان

تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی جس میں پرویز مشرف پر31 مارچ 2014 کو عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

مریم نواز کا نام ای سیل ایل سے نکالنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا: فردوس اعوان

خصوصی عدالت نے 19 جون، 2016  کو پرویزمشرف کو مفرور قرار دیاتھا جس کے بعدخصوصی عدالت کی 6 دفعہ تشکیل نو ہوئی۔

خصوصی عدالت  کی جانب سے سابق صدر پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر