Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی

Now Reading:

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی گلبرگ کی رہائش گاہ کی نیلامی روک دی اور حکمِ امتناع جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں موجود گھر کی نیلامی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 13 فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے ضلعی انتظامیہ کو نیلامی کے خلاف حکم امتناع تھما دیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آدھے گھنٹے بعد واپس روانہ ہوگئی ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے عدالتِ عالیہ میں رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے نیلامی روک دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

تبسم اسحاق نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ گھر انہیں حقِ مہر میں دیا گیا تھا، ان کی جائیداد کی ضبطی اور نیلامی کے احکامات درست نہیں۔

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں موجود گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیا تھا وکیل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی جانب سے نیب کے اقدام کے خلاف دائر درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کر دی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

عدالت نے 7 نومبر کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر کے 13 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر