
وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے قواعدوضوابط، جرمانوں، سنیارٹی، ترقی اور دیگر امور کے بارے میں تمام زیر التوا سرکاری ملازم کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد ہدایات دیں جن میں کہا گیا کہ گزشتہ تین عشروں سے امور سے متعلق وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تینتالیس سرکاری ملازم کے مقدمات زیر التواء ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ مختلف سرکاری محکموں نے چھ ہزار سرکاری گاڑیوں سمیت تین لاکھ ستر ہزار اشیاء کے استعمال کی مذمت کی تاہم انہیں فروخت کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم کی آزاد کشمیر میں فوری امداد کی ہدایت
وزیراعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کوتمام زیر التوا مقدمات نمٹانے میں مدد دینے کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں سے تجاویز لینے کا کام سونپا اور سرکاری وزارتوں کو ان مسائل کے حل کیلئے 45 دن کی حتمی مدت دی گئی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو بتایاگیا کہ وزارتوں نے اب تک عوامی فلاح وبہبود کے 79 منصوبے شروع کئے ہیں جن میں سے 41 پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ نادرا نے دیہی خواتین کیلئے شناختی کارڈ بنانے کیلئے جمعے کا دن مقرر کیا ہے۔
سمندرپار پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات اور ان مسائل کے حل کے لئے ایک ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے عمل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔کابینہ نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے واپس کی گئی تین املاک نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News