Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی میں زلزلہ، پاکستان کی ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش

Now Reading:

ترکی میں زلزلہ، پاکستان کی ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش
پاکستان

ترکی میں زلزلے سے ہونے والےجانی اور مالی نقصانات پر پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں  برادر ملک ترکی کو ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  اور  ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر  مملکت ،وزیر اعظم اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک وزیر  خارجہ کے ساتھ تعزیت  کا اظہار کیا۔

 وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں  اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش  بھی کی۔

انہوں نے ترک وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے  کے لیےتیار ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے فیلڈ اسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھجوانے کی پیشکش کی۔

ترک وزیر خارجہ نے اظہار تعزیت اور مدد کی پیشکش پر پاکستانی قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ترکی میں آنے والا یہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں بیس لوگ جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے   ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ترک حکومت زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کے امور  بذات خود سرانجام دے رہی ہے  اور اگر ضرورت درپیش ہوئی تو ہم اپنے برادر ملک پاکستان کو ضرور مطلع کریں گے ۔

ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.8 ریکارڈ

Advertisement

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ترکی میں زلزلے میں جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے  کے لیے تیار ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا  تھا کہ اسپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل  سہولیات بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ترکی میں 6.8 شدت  کے زلزلے سے اب تک 20افراد ہلاک  جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ترک ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر تھی۔ خطرناک زلزلے کے جھٹکے شام، جارجیا اور ارمینیا میں بھی محسوس کیےگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے شدید سرد موسم کے باوجود ریسکیو کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی متحرک  ہے۔

زلزلے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت زلزلہ آیا تو ترکی کے وزیر داخلہ زلزلوں سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر