Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ای کامرس پالیسی متعارف

Now Reading:

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ای کامرس پالیسی متعارف
فورم

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ای کامرس ملکی معیشت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے ای کامرس پالیسی متعارف کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، وزارتِ کامرس، اسٹیٹ بنک، ایف بی آر اور پاکستان پوسٹ کے سینئر افسران  شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے پالیسی معاون ہوگی۔

بریفنگ  میں کہا گیا کہ پالیسی کاروباری برادری اور نوجوانوں کے لئے ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرے گی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور ملکی برآمدات کے اضافے کے لیے پالیسی مددگار ثابت ہوگی۔

Advertisement

آٹے کی قمیتوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

  بریفنگ  میں یہ بھی کہا گیا کہ پالیسی  پر عمل درآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کی جا چکی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ای کامرس پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے روڈمیپ پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ جامع اور مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہےاور انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مرچنٹ پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ  میں مزید کہا گیا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کی سہولت کاری ہوگی تاکہ اندرون ملک کاروباری برادری کے لئے بھی آسانیاں فراہم کی جا سکیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ   پاکستان پوسٹ کے نظام میں اندرون و بیرون ملک مصنوعات کی ترسیل کے لئے ٹریکنگ سسٹم ہونا چاہئے، بین الاقوامی معیار کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان   نے یہ بھی کہا کہ پالیسی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کوآسانیاں فراہم کرنا ہےجبکہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا، انکے لئے سازگار فضا کی فراہمی ترجیح ہے۔

Advertisement

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان   کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے میں مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان   نے مزید کہا کہ فری لانسرز کے لئے بیرون ملک سے آنے والی  ترسیلات زر کی موجودہ پانچ ہزار ڈالر کی حد میں اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا جائےجبکہ فری لانسرز،تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کمانے میں ای کامرس کو مکمل طور پر برؤے کار لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر