Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کینیا سے واپس وطن روانہ

Now Reading:

وزیر خارجہ کینیا سے واپس وطن روانہ
کینیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ ء کینیا کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جومو کیناٹا ہوائی اڈے پر، کینیا میں پاکستان کی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ اور وزارت خارجہ کینیا کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء کینیا کے دوران کینیا کے صدر ایہورو کنیاٹا، وزیر خارجہ ایمبیسڈر ریشیلیا اومامو، وزیر مواصلات، وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی اور وزیر صنعت و تجارت سمیت کینیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں پاکستان کی نئ سفارتی ترجیحات اور “انگیج افریقہ” حکمت_عملی کے محرکات سے کینیا کی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء کینیا کے دوران اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہبیٹاٹ اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

پاکستان کے پاس 21ویں صدی میں کامیابی کیلئے تمام وسائل موجود ہیں،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیا کے مابین سفارتکاروں کی عملی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ پاکستان اور افریقہ کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں سامعین کی توجہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے دستیاب کثیر مواقعوں اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے کیلئے اہم شعبہ جات کی طرف دلائی۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ ء کینیا، پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان  تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا  کہ ہم نے انسداد دہشت گردی کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں اور تبدیلی پر مبنی ڈھانچہ جاتی اصلاحات چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر