Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے

Now Reading:

بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے
کشمیر یوتھ الائنس

کشمیر یوتھ الائنس  کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی کو علاج کی مناسب سہولیات فراہم نہیں کررہا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی شدید بیمار ہیں، گیلانی خاندان کے مرکزی گھر میں سوگ کا عالم ہے لیکن بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے۔

کشمیر یوتھ الائنس کے صدر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی جدوجہد سے تعبیر ہے۔ آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں عمر کا زیادہ حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا ہے، جبکہ دس سال سے زائد عرصہ نظربندی میں گزارے، حالت بیماری میں بھی نظربند ہیں۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی  نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے حریت قائد کی آزادی کی آواز دبانے کے لیے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائے لیکن وہ ان کے عزم و حوصلے کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی  کا کہنا تھا کہ رواں ماہ فروری میں ڈاکٹر قاسم کو بھی جیل میں 28 سال مکمل ہوگئے مگر وہ عزم و ہمت کا پیکر بنے ہوئے بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

Advertisement

حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیری عوام کو خط

صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کریں جبکہ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عالمی اداروں پر زور ڈالیں تاکہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم کریں، سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے امید ہیں۔

یاد رہے کہ حر یت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی طبیعت پچھلے 6 ماہ سے خراب ہے اور انہیں حال ہی میں ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر