Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کویت کا دورہ، آئی ایس پی آر

Now Reading:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کویت کا دورہ، آئی ایس پی آر
کویت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لفٹیننٹ جنرل محمد خالد نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ کویت آرمی کے  دستے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی  پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویتی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح ، کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدر اور انڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کا فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو خراج تحسین

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بے حد سراہا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر   کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کے دوران باھمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ سمیت تربیت، دفاعی پیداوار اور افرادی قوت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک دفاعی مصنوعات کی برآمد ، تربیت ، تربیت یافتہ افرادی قوت اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  جاری کردہ بیان  میں کہا گیا کہ  امریکی انسداد پولیو ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سےہوئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر