Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلفی بخاری سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کی ملاقات

Now Reading:

زلفی بخاری سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کی ملاقات
زلفی

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے فرانسیسی سفیرمارک بریٹی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کے سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتوں کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا فرانس احتیاط کیساتھ ووہان سے شہریوں کے انخلا پر کام کررہاہے، فرانس میں موسم سرما کے فلوکی وجہ سے 15 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

فرانسیسی سفیرمارک بریٹی سے ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں کہا  کہ پاکستان کا فی الحال چین سے طلبا کے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  پاکستان میں کوئی بھی وبا تباہ کن ہوسکتی ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت اپنے 220 ملین لوگوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے مالی اعانت منظور کرلی گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر قرنطینہ مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس میں کروناوائرس کے تین سو مریضوں کے علاج کی گنجائش ہو گی۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف نیب نے تحقیقات بند کردیں

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری نیب کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا  تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انکوائری بند کرنے کی منظوری عدم شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر