Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی لازوال ہے، عتیق احمد

Now Reading:

پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی لازوال ہے، عتیق احمد
یکجہتی

قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی لازوال اور بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے  5 فروری کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج 5 فروری پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی کے تجدید کا دن ہے،5 فروری دنیا بھر کی توجہ اہل پاکستان کے کشمیر پر جذبات کی جانب متوجہ کررہا ہے۔

اپنے بیان میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جموں وکشمیر اور پاکستان فطری، تاریخی اور جغرافیائی رشتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،

قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا  کہ حق خود ارادیت کے حصول سے کم کوئی بھی چیز کشمیریوں کو تحریک سے باز نہیں رکھ سکتی۔

 سردار عتیق احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے، تحریک آزادی کشمیر درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے۔جلد یا بدیر بھارت کو کشمیر سے جانا ہے۔

Advertisement

قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا مزید کہنا تھا  کہ جموں وکشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام جنوب ایشیاء کے محفوظ مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سندھ میں کشمیر ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر