Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان کی فتح ہے

Now Reading:

کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان کی فتح ہے
کشمیریوں

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان اس تنازعے پر پاکستان کے موقف کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو رہا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ انتونیو گتریز نے دنیا پر بھی زور دیا کہ وہ لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے آگے بڑھے جن کی پاکستان چار عشروں سے زائد عرصے سے کفالت کررہا ہے۔

Advertisement

بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بےنقاب ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے کاامن و استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے اور پاکستان ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے امن عمل کی مکمل حمایت کررہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں عالمی گیمز کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے تعاون اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے مزید  کہا کہ عالمی ٹیموں خصوصاً اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر