Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں کورونا وائرس کے مزید 58  کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں کورونا وائرس کے مزید 58  کیسز کی تصدیق
پنجاب اور گلگت بلتستان

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں کورونا وائرس کے مزید 58  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1575 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 13 مریض پنجاب ،33 سندھ جبکہ گلگت بلتستان  میں 12 مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 33  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 502 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 33 مریض سامنےآ گئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔

ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 222 ، حیدرآباد میں کل تعداد 7 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو میں 1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 14  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 13 افراد کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  تین جاں بحق ہوچکے ہیں اور تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔

 دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 570 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 116 کیسز کی تصدیق

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Advertisement

دریں اثناءمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 27 مشتبہ افراد لے نمونے لے گئے تھے جن 12 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر!
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر