Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10200 سے تجاوز

Now Reading:

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10200 سے تجاوز
مزید 822 افراد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 657 افراد  میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 10228 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 657 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 320 ، بلوچستان میں 41 ، آزاد کشمیر میں 1 ، پنجاب میں 203 ، گلگت بلتستان میں 7جبکہ خیبرپختونخوا میں 86 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 3373 ، بلوچستان میں 536 ، خیبرپختونخوا میں 1453 ،اسلام آباد میں 194 ، گلگت بلتستان میں 290 ، پنجاب میں 4331 اور آزاد کشمیر میں 51 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 320 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3373 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں ایک ہی دن میں 1002افراد میں وائرس کی تشخیص

دوسری جانب بلوچستان میں 41 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 536 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 86 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1453 ہوگئی ہے ۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 203 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 4331 ہو گئی۔

دریں اثناء آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید7کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 290 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 194 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر