
وزیر اعظم عمران خان آج صنعتی شعبے کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ جس میں کورونا کے دوران معیشت چلانے سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت تیز کر دی گئی ہے اور صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات، صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News