
آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان اور اپنے وطن آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام دیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں سلامتی اور اطمینان کی تمنا کرتا ہوں۔
ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ آئیے ہم سبھی اس مشکل وقت میں ماہ رمضان المبارک کے جذبے سے مثال لیتے ہوئے خود کو نظم و ضبط اور ہمدردی پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان اور برادری کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو محفوظ اور صحتمند رکھنے پر توجہ دیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جب آپ اس مہینے روزے رکھیں گے ، تو آپ کو اس بات سے بھی تقویت ملے گی کہ آسٹریلیا میں آپ کی بہنیں اور بھائی اس مقدس روایت میں آپ کے ساتھ شامل ہیں۔
ڈاکٹر جیفری شا نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں دنیا بھر سے آئے ہوئے چھ لاکھ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں جن میں ساٹھ ہزار سے زیادہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام سے عوام کے روابط آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوستی کو مزیدمستحکم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News