وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے گورنر سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ بغیرمعلومات کے ایسے بیانات دینے سےگریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کے ڈی این اےسے متعلق بیان پرصوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ بغیرمعلومات کے ایسے بیانات دینے سےگریز کریں۔
عذراپیچوہو نے کہا کہ سندھ ڈی این اے کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔سندھ کی اپنی فرانزک لیب میں ڈی این اے ٹیسٹ کانظام موجودہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں لیاقت یونیورسٹی جامشوروکےپاس بھی یہ صلاحیت موجود ہے۔پنجاب سےآنےوالی ٹیم صرف ائیرکرافٹ کی تحقیقات کےلیےآئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News