Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت عامہ کے شعبے کی تباہی کا ذمہ دار عمران صاحب ہیں

Now Reading:

صحت عامہ کے شعبے کی تباہی کا ذمہ دار عمران صاحب ہیں
صحت عامہ

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے شعبے کی تباہی کا ذمہ دار عمران صاحب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر صحت عمران نیازی نے دو سال میں ہر شعبہ کی طرح صحت عامہ کے شعبے کابھی بیڑہ غرق کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر صحت عمران خان کی وجہ سے اسلام آباد کے اسپتالوں کی مینجمنٹ کا برا حال ہے، اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال عارضی انتظام پر چل رہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہتھیاروں کے بغیر کورونا کی خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیرصحت عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود اب تک پی ایم ڈی سی کو بحال نہیں ہونے دیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلیٹیشن میڈیسن (این۔آئی۔آر۔ایم) عارضی انتظام پر چلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کے نیب میں پیش نہ ہو نے کی وجہ مریم اورنگزیب نے بتا دی

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر صحت عمران خان اب تک سیکریٹری صحت کا تقرربھی عمل میں نہیں لاسکاجبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کا مستقل سربراہ اب تک تعینات نہیں ہوسکا اور وزیرصحت عمران خان اب تک مستقل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات نہیں کرسکا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اربوں روپے کی ادویات سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہوسکیں جبکہ وزیراعظم عمران خان وزیر صحت عمران خان کی کرپشن کا جواب دیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہونے والے صحت کے 20 منصوبوں کو موجودہ حکومت نے ختم کردیا، وزیراعظم نواز شریف کے شروع کردہ صحت کارڈ کو انصاف صحت کارڈ میں بدل دینا ہی عمران صاحب کی واحد کارکردگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر