Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

Now Reading:

راولپنڈی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
راولپنڈی

راولپنڈی میں تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ہوٹل پر دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ہوٹل پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت عارفین کے نام سے ہوئی جبکہ 10 زخمی ہوئے جن میں میں3بچےبھی شامل ہیں۔

 یاد رہے اس سے قبل راولپنڈی میں فاروق اعظم روڈ پر واقع لڑکوں کے ہاسٹل میں گیس دھماکا ہوا ہے۔ دھماکےکے نتیجے میں 5 طالبعلم زخمی ہوئے تھے

Advertisement

ریسکیو ٹیموں کاکہنا تھا کہ دھماکاچار منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع لڑکوں کے کمرے میں ہوا۔

امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے

واضح رہے اس سے قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس روڈ پر بھی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکےسے3 اہل کار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

راولپنڈی میں لڑکوں کےہاسٹل میں گیس دھماکا،5طالبعلم زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 9 کلو دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیاگیاتھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعدپولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement

بعدازاں سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر