عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، سندھ حکومت نے ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو ابھی تک فنڈز جاری نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق عید قربان میں ایک روز رہ گیا لیکن اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکاکہ شہر قائد میں آلائشیں کون اٹھائے گا ۔سندھ حکومت کی جانب سے ضلعی میونسپل کارپوریشنز کوفنڈ ز جاری نہیں کیے گئے۔
چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت سے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ سندھ حکومت نے تاحال فنڈز جاری نہیں کیے۔
چیئر مین بلدیہ وسطی اگر سندھ حکومت مشینری اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کردے تو میرا عملہ حاضر ہے۔ بلدیاتی اہلکار تیار اور مستعد ہیں، عید ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
ریحان ہاشمی نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ بلدیہ وسطی کا تمام عملہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔کراچی کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News