Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اجلاس

Now Reading:

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اجلاس

Synopsis

مختلف اسکیموں کے لئے قرضوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں پاکستان میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز فرنچائزز کے قیام پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت صنعت کے تعاون سے کامیاب جوان  پروگرام کا فیز ٹو یوٹیلیٹی اسٹورز کی فرنچائزز کے قیام کے لئے قرضے دے گا کیونکہ اس طرح کی فرنچائزز کو قرض دینے سے فائدہ یقینی ہوتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس طرح قرضے محفوظ ہوں گے اور یہ دکانیں مؤثر طریقے سے مارکیٹ کےاستحکام میں کردار ادا کریں گی۔

اجلاس کے دوران عثمان ڈار نے بتایا کہ تقریبا 25 ہزار درخواست دہندگان نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کے لئے درخواست دی گئی ہے جس میں سے 25 ہزار درخواست گزار ریٹیل اسٹور کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پہلے سے قائم فرنچائزز اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت نئی ​​فرنچائزز قائم کی جائیں گی جبکہ نئی فرنچائز کے قیام کے لئے بھی قرضوں میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت  یوٹیلٹی اسٹورز کے تحت 1 ہزار کے قریب آپریشنل فرنچائز کو قرض فراہمی منصوبے کا جائزہ لے گی جبکہ نئے اسٹورز کے قیام کے لئے ماڈل پیش کرنے کے لئے بھی کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائزز کھولنے کے لئے قرض دینے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر صنعت حماد اظہر، نوجوانوں کے امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے شرکت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر