Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت جدید ٹیکنالوجی کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی، وزیر اعظم

Now Reading:

حکومت جدید ٹیکنالوجی کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی، وزیر اعظم
ٹیکنالوجی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی تاریخ کی پہلی مقامی وینٹی لیٹرز کی پیداواری سہولت کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار پاکستان میں تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کردیے۔

اس موقع پر این آر ٹی سی کے ایم ڈی توفیق احمد نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے این ٹی آر سی کے کام اور ریسرچ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی آر سی ای پالیسنگ، الیکٹرومیڈیکل ایکوپمنٹ اور ہارڈویئر سافٹ ویئر کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نے کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا، این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹ تیارکر لیےہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک کے لیے اہم کامیابی ہے، اپنے لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے، اب ہماری توجہ طبی شعبے کی جامع اصلاحات پر ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی کو وسیع پیمانے پر سراہا جارہا ہے،

سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے ڈبلیو ایچ او کردار اداکرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یہ ٹیلنٹ پاکستان کو ٹیکنالوجی میں نئی بلندیوں پر لے جائے گا جبکہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری، عمرایوب، فوکل پرسن ڈاکٹرفیصل سلطان اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے
کوئی پولیس یا فوج میں جاتا ہے تو اپنی مرضی سے جاتا ہے، محسن نقوی
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر