Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟

Now Reading:

ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟

رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اچانک سے فواد چوہدری کہاں سے ایک سائنس دان آگئے ہیں جبکہ   ہم گزشتہ 25 سالوں سے رویت ہلال کو چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن عید چھٹیوں پر بولے حکومت وقت بڑی عید کے تیسرے روز بھی چھٹی کا اعلان کریں کیونکہ عید تین دن کی ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور علماء میں کوئی تضاد نہیں ، ضرورت اب سوشل میڈیا پر فساد پھیلانے والے مواد کو کنٹرول کرنے کی ہے۔

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کہتے ہیں سوشل میڈیا کھیل تماشہ بنا ہوا ہے ، اس پر اب قابو پانے کی اشد ضرورت ہے ، کچھ داخلی و خارجی قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے سے ملک میں فرقہ واریت تصادم کا فروغ چاہتی ہیں ، پاکستان فرقہ واریت تصادم کا متحمل ہر گز نہیں ہوسکتا ، ہمارا مطالبہ ہے حکومتی سلامتی ادارے اس طرف توجہ دیں۔

دوران پریس کانفرنس مفتی منیب الرحمن نے او آئی سی پر بھی کڑی تنقید کی ، کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پورا ایک سال مکمل ہوجائے گا ، او آئی سی نے اس موضوع پر ایک کانفرنس تک نہیں کی ،ہم پانچ اگست کو ملک بھر میں کشمیر ریلی نکالنے جارہے ہیں ،میں عوام سے کہتا ہوں اس ریلی میں بڑھ چرھ کر شریک ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر