Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ستر فیصد توانائی درآمد کررہے ہیں، وزیر توانائی

Now Reading:

ملک میں ستر فیصد توانائی درآمد کررہے ہیں، وزیر توانائی
سابق وزیراعظم کو حکومت کبھی بھی پاکستان آنے سے نہیں روکے گی، عمر ایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمرا ایوب نے کہا ہے کہ  ملک میں ستر فیصد توانائی درآمد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے پی ایس او پمپ پر یورو 5 فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں متبادل ذرائع سے پیداوار بڑھنے سے نئی انڈسٹریز لگیں گی اور جتنی توانائی درآمد  ہمارے اپنے ملک میں ہوگی اتنا ہمارے لئے بہتر ہوگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ غیر معیار ی پٹرول ڈیزل سے ماحول پر اثرات کو کنٹرول کرنا ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی پی پیز کے شکرگزار ہیں کہ معاہدوں میں ترامیم تسلیم کی ہیں کیونکہ یہ ہمارے انرجی سیکورٹی کے لئے بہت ضروری ہیں۔

دوسری جانب معیشت کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل بتایا گیا زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ سے دو ہفتے کے رہ گئی ہے لیکن پھر دنیا نے وزیراعظم  پہ اعتماد کیا اور آج وہ دن آگیا ہے جہاں سے ہم ٹیک آف کررہے ہیں۔

Advertisement

پٹرول بحران: تحقیقات کیلئے ایک بار پھر کمیشن تشکیل

اس ضمن میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں ریل پیل شروع ہے اور حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

اس سے قبل ندیم بابر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 35فیصد آلودگی پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ہوتی ہے اور سردیوں میں سانس کی بیماریاں پٹرول اور ڈیزل  سے نکلنے والے سلفر کی وجہ سے   پیدا ہوتی ہیں۔

اسی ضمن میں انہوں نے بتایا ہے کہ یکم ستمبر سے  پٹرول کی تمام درآمدات یورو5 کی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیول کے معیار کو یورو2 سے یورو5 پر منتقل کرنے والی ملک کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے جس کے بعد سے اب ملک بھر کے بڑے شہروں میں پی ایس او ریٹیل آوٹ لیٹس پر یورو5 ہائی اوکٹین 97 فیول دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر