وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ،اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ سمیت سب نے نئے نقشےکی تائیدکی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5اگست کو جو غیرقانونی قدم اٹھایا تھا یہ نقشہ اس کی نفی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News