سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملہ، 6 اہلکار شہید
شمالی وزرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک...
وزیر اعظم عمران خان نے کل ہونے والے دو مختلف دہشتگرد حملوں پہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں کل دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 فوجی جوانوں سمیت 20 سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔
My deepest condolences & prayers for the 20 security personnel, including 6 army men, martyred in 2 cowardly acts of terrorism yesterday. The entire nation stands behind all our security forces as they continue to lay down their lives for the safety & security of Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 16, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے جو پاکستان کے دفاع اور اسکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے 1 افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔
دہشتگردوں کی جانب سے اسی طرح کی ایک اور کارروائی مکران کوسٹل ہائی وے پر بھی کی گئی ۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹاپ کے مقام پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکاروں سمیت 7 سیکورٹی گارڈز شہید ہوئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News