وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں فوجی قافلے پر بارودی سرنگ کے ذریعے کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کے ذریعے حملہ دشمن کی بزدلانہ حرکت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا امن اور استحکام ملک دشمن عناصر کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم، دہشت گردی کے اس عفریت کو کچلنے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر خارجہ نے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News