پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت آج تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹی سے متعلق اہم فیصلے آج کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہیں ،جوکہ آج 12 بجے ہو گا۔
وزیر شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلےہوں گے۔
To all those eagerly awaiting the outcome of tomorrow’s inter provincial education ministers meeting. I will be holding a press conference at 12.30 after the conclusion of the meeting in which all decisions would be announced .
Advertisement— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) November 22, 2020
وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کئ اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز انھوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔
شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزارت تعلیم اور ریڈیو پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ریڈیو کے ذریعے بچوں کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔
شفقت محمود نے بتایا کہ ریڈیو اسکول کے تحت روزانہ 4 گھنٹے تعلیمی مواد نشر کیا جائے گا۔
ریڈیو پاکستان پر تعلیمی مواد صبح 10 سے 12 بجے تک نشر کیا جائے گا جب کہ یہ پورے ہفتے دوپہر 2 سے 4 بچے رپیٹ بھی کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے دوران ملک کے ہر کونے تک لوگوں کو تعلیم فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اپریل میں وزارت تعلیم اور پی ٹی وی کے اشتراک سے ‘ٹیلی اسکول’ لانچ کیا گیا تھا جس سے تقریبا 80 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی ای-ایجوکیشن پورٹل شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کے ذریعے عوام صرف ایک کلک کے ذریعہ ‘ٹیلی اسکول’ اور ‘ریڈیو اسکول’ کے پروگراموں تک رسائی حاصل کر سکیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News