Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پاکستان کی معیشت کے لئے کارآمد ثابت ہوئی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

Now Reading:

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پاکستان کی معیشت کے لئے کارآمد ثابت ہوئی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرڈاکٹرکرسٹین ٹرنر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے دوطرفہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مشیر خزانہ نے برطانیہ کے ہائی کمشنرکوکورونا وائرس کے مضرمعاشی اثرات کو کم کرنے اورمعاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنرکوپاکستان کے اقتصادی پس وپیش منظرکے بارے میں بھی بریفنگ دی اورکہاکہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زرمیں اضافہ ہورہاہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، محصولات میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اختیارکی جس میں لوگوں کی زندگیوں کوتحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ بھی رواں رکھا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب بحالی کی راہ پرگامزن ہوچکی ہے۔

Advertisement

برطانیہ کے ہائی کمشنرنے پاکستان کے شہریوں پر عالمگیروبا کے معاشی اورسماجی اثرات کو کم کرنے کے ضمن میں برطانیہ کی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم کے مشیرنے معاونت فراہم کرنے کی پیشکش پرہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر