Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

Now Reading:

برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

برطانیہ  میں کورونا کی دوسری لہر ، وفاقی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی حکومت نے برطانیہ  میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کا اطلاق 22اور23دسمبر کی درمیانی رات سے شروع ہوگا۔ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی کا اطلاق ابتدائی طورپر 29دسمبر تک نافذالعمل رہے گا۔

وہ مسافر جو ٹرانزٹ پر ہوں اور برطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترے ہوں وہ پاکستان آ سکیں گے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافرسفر سے 72گھنٹے پہلے کورونا منفی ہونے کی ٹیسٹ رپورٹ لے کر آئیں۔

Advertisement

برطانیہ سے آنیوالے پاکستانی مسافروں کاائیر پورٹ پر پی سی آر کورونا ٹیسٹ کیا  جائے گا۔ کورونا پی سی آرٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک مسافروں کو سرکاری طورپر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی مسافروں کو 7دنوں تک زبردستی ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا  جائے گا۔

گذشتہ سات دنوں کے دوران برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا  جائے گا۔

پابندی کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر