Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، صدر مملکت

Now Reading:

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ  چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیر دفاع وے فَنگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں  دونوں ممالک کے  باہمی مفاد کے  لیے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ  چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ  کرنے  کے لیے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون  کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

صدر عارف علوی نے چین کی معاشی ترقی اور چینی حکومت کے کورونا وبا ءکے خلاف اقدامات ، مسئلہ کشمیر اور اس پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چینی حمایت کی تعریف کی۔

چینی وزیر دفاع جنرل وے فنگ  نے کہا کہ  پاکستان اور چین کے مابین فوجی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ کے اس دورے سے دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ  چین پاکستان کے ساتھ ترقی کے فوائد بانٹنا چاہتا ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں مددگار ہوں گے۔

چینی وزیر دفاع نے کورونا وبا ءکے دوران طبی سامان بھیجنے  اور مارچ 2020  میں چین کا دورہ کرنے والے واحد غیر ملکی شخصیت ہونے پر صدر عارف علوی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ عطا کرنا دونوں ممالک کے مابین حقیقی دوستی کا عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر