Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کامیاب

Now Reading:

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کامیاب

قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے جبکہ حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

تفسیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئےگئے ہیں۔

بلوچستان میں مجموعی 12 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، بلوچستان سے بی اے پی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے۔

Advertisement

بی اے پی اور اتحادیوں نے مجموعی 12 میں سے 8 نشستوں پر فتح سمیٹی جبکہ جنرل کی 5 اور ایک ٹیکنوکریٹ و خواتین کی نشست بی اے پی جیت گئی ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 4 نشستیں پی ڈی ایم کے حصے میں بھی آئیں ہیں، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کامیاب ہوئے۔

بی اے پی کے سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ نے بھی کامیابی حاصل کی جبکہ حمایت یافتہ عبدالقادر بھی جیت گئے۔

اے این پی کے ارباب عمر فاروق کامیاب قرار پائے، بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی بھی سینیٹ کی نشست جیت گئے ہیں۔

بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بی اے پی کے سعید ہاشمی کامیاب ہوئے، ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست  جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ جیتے، بلوچستان اسمبلی سے ثمینہ ممتاز، نسیمہ احسان کامیاب ہوئیں، اقلیت کی واحد نشست پر بی اے پی کے دنیش کمار کامیاب ہوئے۔

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی7، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2، 2 پر کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کی جنرل نشستوں پر 4 سیٹیں بنتی تھیں لیکن 5 پرکامیابی حاصل کی جبکہ 99 ارکان کی موجودگی میں پی پی کو 4 جنرل نشستوں پرکامیاب ہونا تھا۔

اب تک کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی نے جنرل کی 5، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی ایک ایک نشست حاصل کی اور یہ تعداد 7 بنتی ہے۔

خیبرپختونخوا کی مجموعی 12 نشستوں کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں، جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے شبلی فراز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، پی ٹی آئی کے فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ کامیاب ہوئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے عطا الرحمان، اے این پی کے ہدایت اللہ کامیاب ہوئے۔

خواتین کی دونوں ںشستوں پر پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز کامیاب قرار پائیں، اقلیت نشست پر پی ٹی آئی کے گور دیپ سنگھ کامیاب ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست  پی ٹی آئی کے دوست محمد اور ڈاکٹر محمد ہمایوں جیت گئے۔

پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آبادکی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے  ارکان قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ لگایا گیا جس میں  کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرا لے جانے سے منع کیا گیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق ووٹر، امیدوار اور پولنگ ایجنٹ سمیت سب پر ہوگا۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہےکہ ارکان کو بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا ہوگا، عام نشست کیلیے بیلٹ پیپر سفید اور  خواتین کی نشست کے لیے گلابی بیلٹ پیپر جاری ہوگا۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہےجہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر