پنجاب پھر میں آج سے تمام رمضان بازاربند کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آج سے تمام رمضان بازاربند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق 33ہزار ٹن چینی رمضان بازاروں میں سستے داموں فروخت کرنے کے لیے خریدی گئی جس میں سے تقریبا 22 ہزار ٹن چینی فروخت ہوئی ۔
ماہ رمضان کے دوران پنجاب حکومت نے شوگرملوں سے ایک لاکھ 50 ہزار ٹن چینی خریدی ہےجس میں سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن چینی کمرشل خریداروں، لائسنس ہولڈرز ڈیلرز سمیت دکانداروں کو فروخت کی گئی ہے۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق رمضان بازار وں میں 65 روپے کلو کے حساب سے چینی فروخت کی گئی ۔
پنجاب نے رمضان بازاروں میں چینی پر مجموعی طور پر تقریبا 40 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جبکہ فی کلو تقریباً 18 روپے سبسڈی دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News