وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف آج سے بیرون ملک سفر کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں کیونکہ نیب کا ریفرنس نمبر 22/2020 کا ٹرائیل شروع ہو چکا ہے اور اس پر احتساب عدالت میں جرح جاری ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کا 7 ارب روپے کا مقدمہ ہے اور خدشہ ہے کہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف کو بھی واپس نہ لایا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف چوہدری شوگر ملز کے کیس میں نواز شریف کے ضامن ہیں اور نواز شریف کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی دستاویزات نہیں جس سے ثابت ہو کہ ان کو میڈیکل علاج کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مقدمے میں ایک ملزم کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News